طعامِ پاکستان

23759_483937414997599_1132286325_nقیامِ پاکستان کے بعد سے ہی ”طعامِ پاکستان“ کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا اور اب بھی اس ’ڈائینگ ٹیبل‘ پر روزانہ اربوں روپے کی رقم ”پینے“ کی واردات جاری ہے۔

رومانس

10298919_10152855014539848_9168447848326522562_nمیرے ایک دوست نے انتہائی مزے کی بات کی،اس کا کہنا تھا ” میں عمر کے اس حصے میں ہوں کہ رومانس لڑاتے ہوئے ڈر ہی لگتا ہے کہ کہیں عورت ’ہاں‘ نہ کہہ دے۔“

جنسِ مخالف

1544601_1491150081108083_935768713_nعورت کو جنسِ مخالف نہیں آئینہ سمجھ کر دیکھو۔ اور وہی سلوک کرو جو آئینہ میں اپنے آپ کو دیکھ کر اپنے ساتھ کرتے ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سوائے شیو کے۔

کنٹینر لائف زندہ باد

qohlj5مشرف کے بعد چوہے دان کا دوسرا چوہا۔۔۔۔۔۔ ٹریپ ، ٹریپ ۔۔۔ طاہرالقادری ٹریپ ۔۔۔۔ کینیڈا کی شہریت شاید کام دے جائے ۔۔۔ مگر حکومتِ کینیڈا کہتی ہے بندہ کام کا نہیں ۔۔۔ ٹم ہورٹن سے اسمال کافی خرید کر اس میں چار بار فری کا دودھ ڈال کر پیتا ہے ۔ اور کچھ بولو تو چندہ مانگ لیتا ہے ۔۔۔ پاکستان میں ہی رہو ۔۔۔ کنٹینر لائف زندہ باد

روٹی

1014023_486902838060287_644015130_nانصاف کے ساتھ روٹی کی فراہمی اگر ہر مذہب کا پہلا فریضہ بن جائےتو تبلیغ کی ضرورت باقی نہیں رہےگی۔

پرزور اپیل

603969_10151262059689761_146968846_nاگر ہم ماہِ رمضان سے اتنی محبت کرتے ہیں تو اللہ میاں سے پرزور اپیل کرکے اس میں مزید 30 دنوں کا اضافہ کیوں نہیں کروالیتے؟ اس سے جہاں عام متعقدین کی نیکیوں میں اضافہ ہوگا وہیں علامہ عامر لیاقت حسین جیسے ’چینلز نواز‘ علمائےکماؤ ، کی کمائی میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔ تجویز پسند آئی ہے تو ٹھوکو تالی

« Older Entries Next Entries »